ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاستی کابینہ میں ردوبدل اسمبلی اجلاس کے بعد: سدرامیا

ریاستی کابینہ میں ردوبدل اسمبلی اجلاس کے بعد: سدرامیا

Wed, 07 Jun 2017 11:37:02    S.O. News Service

بنگلورو،6؍جون(ایس او نیوز) ریاستی لیجسلیچر اجلاس کے فوراً بعد ریاستی کابینہ میں ردوبدل اور توسیع کرنے وزیر اعلیٰ سدرامیا کی طرف سے ایک بار پھر اشارہ کے ساتھ ریاست میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوچکی ہیں۔ آج وزیر اعلیٰ سدرامیا نے آنجہانی سابق وزیر اعلیٰ دیوراج ارس کی برسی کے موقع پر کے پی سی سی دفتر میں ان کی تصویر پر پھول چڑھانے کے بعد اخباری نمائندوں کو بتایاکہ رواں لیجسلیچر اجلاس کے فوراً بعد ریاستی کابینہ میں توسیع اور ردوبد ل کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی کابینہ کی تین نشستیں فی الوقت خالی ہیں۔ وزیر کوآپر یشن ایچ ایس مہادیو پرساد کی ناگہانی موت ، جنسی گھپلے کے الزام میں ایچ وائی میٹی کے استعفیٰ اور حال ہی میں کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور کی طرف سے استعفیٰ کے پیش نظر جلد ہی ان تینوں نشستوں کو پر کرلیا جائے گا۔ اس سوال پر کہ وزارت داخلہ سے ڈاکٹر پرمیشور کا استعفیٰ ابھی منظور کیوں نہیں کیاگیا؟۔ سدرامیا نے کہاکہ لیجسلیچر اجلاس ختم ہونے تک ڈاکٹر پرمیشور سے گذارش کی گئی ہے کہ وہ اپنا قلمدان برقرار رکھیں۔ اس دوران بتایاجارہاہے کہ ریاستی کابینہ میں نشست حاصل کرنے کیلئے کانگریس اراکین اسمبلی کی طرف سے ابھی سے کافی دوڑ دھوپ کی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی دیوراج ارس کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی حیات میں پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کی آواز بن کر آگے بڑھتے رہے۔


Share: